ابنا: اطلاعات کے مطابق اسماعیل کوثری نے روس کی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری کے دورہ ایران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ روس کی پالیسی اپنے ہمسایوں کے ساتھ پرامن بقائے باہمی پر استوار ہے اس لئے امید ہے کہ روس امریکہ کے جال میں نہیں پھنسے گا اور امریکہ ، برطانیہ اور فرانس کے غلط موقف کو نہیں دہرائے گا۔ روس کی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری نکولائے پاتروشیف ایرانی حکام سے بات چیت کے لئے آج تہران پہنچ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ روس نے حال ہی میں ایران کے ایٹمی معاملہ کے بارے میں ایک منصوبہ پیش کیا ہے جس میں یہ تجویز ہے کہ آئي اے ای اے کے ساتھ تعاون کے لئے ایران کے ہر قدم کے عوض پابندیوں کو کم کیا جائے۔ بتایا جاتا ہے کہ روس کی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری روس کے مذکورہ منصوبے کی تفصیلات سے ایرانی حکام کو آگاہ کریں گے۔
.......
/169
14 اگست 2011 - 19:30
News ID: 259760
ایرانی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے نائب سربراہ اسماعیل کوثری نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ روس ایران کے ایٹمی معاملے کے بارے میں آزاد پالیسی اختیار کرے گا۔